نئی دہلی، 9؍جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )مندسور میں کسانوں کی موت اور تحریک کے بعد کانگریس جمعرات سے ملک بھر میں ریلوے روکو تحریک چلا رہی ہے۔اسی سلسلے میں جمعہ کو دارالحکومت دہلی کے تلک برج پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔انڈین یوتھ کانگریس نے دہلی کے تلک برج پر جمعہ کی صبح ٹرین روک کر ٹریک پر چڑھ کر احتجاج کیا۔اس سے پہلے کانگریس نے جمعرات کو تری پورہ، ہریانہ کے چکری داری میں، پنجاب کے ہوشیار پور میں، مہاراشٹر میں رائے پور میں جگہ جگہ ریل روکر کراحتجاجی مظاہرہ کیاتھا ۔چھتیس گڑھ میں بھی ریاستی انچارج سنتوش کول کنڈا ہیمنت اوگلے کے ساتھ نوجوان کانگریس صدر امیش پٹیل کی قیادت میں ریلوے روکو تحریک چلائی جا رہی ہے۔وہیں، یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے ممبئی کے گھاٹ کو پر اسٹیشن پر ریل روک کر مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر کے کسانوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔اس دوران کارکنوں کو ریلوے ٹریک سے ہٹانے میں سکیورٹی کو سخت محنت کرنی پڑی۔یوتھ کانگریس کے قومی صدر راجہ برار کے مطابق ،مندسور میں کسانوں پر گولی چلائے جانے کے خلاف پورے ملک میں یوتھ کانگریس ریل روکو تحریک چھیڑنے جا رہی ہے۔